کراچی۔شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیر اہتمام ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد پر کھیلی جا رہی ٹرائنگولرفٹبال سیریزکے اہم میچ میں شاہ فیصل یوتھ فٹبال کلب نے خلیق میموریل فٹبال کلب کو3.0سے ہرا کرتین قیمتی پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے دو گول اور اختر نواز نے ایک گول داغا۔
پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ128کے صدرفیصل قریشی اس میچ کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر صوبائی حلقہ128 الیکشن سیل کے انچارج اور سب ڈویژن ناظم آباد زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمیں سید عمران شاہ،فرحان بابر،شاہ فیصل یوتھ کلب کے صدر لالہ اورنگ زیب،خلیق میموریل کلب کے عبدالحمید اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
میچ کے وقفے کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا،میچ کے ریفری ہارون تھے۔ فیصل قریشی نے شاندار سیریزکے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہا کہ گرائونڈ کے جو مسائل ہیں انہیں حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔