مسافرذہنی مریض پہنچا تھا،دبئی ائیرپورٹ سے حراست میں لے کر واپس پشاور بھجواد یا گیا۔فائل فوٹو

طالبان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی ’پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز‘ کابل پہنچ گئی ۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 6249 اسلام آباد سے آج صبح کابل روانہ ہوئی اور مقامی وقت کے مطابق 9:45 پر پہنچی،کابل ایئرپورٹ پرخدمات کی بحالی کیلیےافغان سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 پرواز میں پی آئی اے کا عملہ بین القوامی صحافیوں کو کابل لے کرگیا اورعالمی بنک اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کرآیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لینڈنگ کا اجازت نامہ جاری کیا تھا اور قومی ایئرلائن کی جانب سے بھی فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرنےکے بعد فلائٹ کو روانہ کیا گیا تھا۔

سی ای او پی آئی اے مارشل ارشد ملک کے مطابق کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی مسافر پرواز تھی۔ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور پوری دنیا کے لیے یہ آپریشن بہت اہم ہے ’سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ رابطے بحال کیے جائیں اور امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔‘

پی آئی اے کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر سروسز کے لیے افغان سول ایویشن اور مقامی پی آئی اے کے عملے نے خصوصی انتظامات سنبھال رکھے تھے اور اس سلسلے میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور دیگر سفارتی عملے کی مدد بھی شامل رہی۔

اسلام آباد سے فلائٹ پر سوار خبر رساں ایجنسی کے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز میں تقریباً 10 افراد تھے۔۔۔ مسافروں سے زیادہ عملہ موجود تھا۔