لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میتھیوز ہیڈن کو ہیڈ کوچ اور ورنن فلائنڈرز کو باولنگ کوچ مقررکر دیا۔
پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہناتھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلیے میتھیوز ہیڈن کو بطور ہیڈ کوچ اور ورنن فلائنڈرز کو بطور باولنگ کوچ سائن کیا ہے،ان کا تعلق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک الفلاح ان کی فیس اداا کرے گا، بینک الفلاح سے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ ہوئی ہے، جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔
رمیز راجہ کا کہناتھا کہ تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ آمدن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیاہے ، اس سے اعتماد آئے گا، پیسہ وہاں لگاناچاہیے جس سے سسٹم میں بہتری آئے۔