امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز ایرانی بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی
برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کی خبر مداحوں کوخود سنائی۔
September 13, 2021 · بام دنیا
سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی گئی ویڈیو میں برٹنی سیم اصغری کے ہمراہ نظر آئیں۔ فائل فوٹو
امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایرانی نژاد اداکار سیم اصغری سے منگنی کرلی ۔برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کی خبر مداحوں کوخود سنائی۔ سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی گئی ویڈیو میں برٹنی سیم اصغری کے ہمراہ نظر آئیں۔
انہوں نے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ، جس میں انہوں نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی اور ساتھ ہی مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے لکھا کہ وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی تقریبا پانچ برس سے ہے۔