صحافیوں کی بجائے دیگر افراد کو پریس گیلری کے کارڈز جاری کیے گئے۔فائل فوٹو
صحافیوں کی بجائے دیگر افراد کو پریس گیلری کے کارڈز جاری کیے گئے۔فائل فوٹو

صحافیوں کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر ہاﺅس کی پریس گیلر ی کو بند کرکے صحافیوں کوایوان عظمیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1کے اندر دھرنا دیدیا  اور ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کور کرنے والے صحافیوں کو پریس گیلری کے کارڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں بلکہ صحافیوں کی بجائے دیگر افراد کو پریس گیلری کے کارڈز جاری کیے گئے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کا مرکزی دروازہ بھی سیل کردیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کی آمدو رفت کے لیے وزیراعظم ہاﺅس والا راستہ استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔