کراچی:ممتاز اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ طبیعت میں خرابی کے باعث اب انہیں اہل خانہ کی بھی پہچان نہیں رہی۔عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمرنے اپنے والد کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا کریں۔
جواد عمرکے مطابق والد کی حالت بدستور خراب ہے، ان کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کا مرض بہت زیادہ بگڑگیا ہے اوراگرفوری طور پر امریکہ نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔