کابل: طالبان نے امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالراور سونا برآمد کرنے کا دعویٰٰ کیا ہے۔
طالبان سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی سیکیورٹی فورسز کو افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالر اور سونے کی متعدد اینٹیں ملی ہیں۔
ان وائرل ویڈیوز میں طالبان جنگجوؤں کو مختلف سفری بیگوں سے نقدی کے بنڈل اور سونے کی اینٹیں گنتے اور واپس رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
طالبان کے اس دعوے پر امراللہ صالح کی جانب سے ابھی تک کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔