میزائل جاپان کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائل فوٹو
میزائل جاپان کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائل فوٹو

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جاپان کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق  نئے میزائل کے تجربے کا انکشاف شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا ’کے سی این اے‘ نے پیر کے روز کیا ، بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کا تجربہ اتوار کو کیا گیا، میزائل نے 1500 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کیا ہے۔

کروز میزائل کا یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا سے متعلق قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں کیونکہ سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پرعائد کردہ پابندیاں بیلسٹک میزائلوں کے تجربے سے متعلق ہیں نہ کہ کروز میزائلوں سے متعلق ۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی ’اپنے فوجی پروگرام کی ترقی پر مسلسل توجہ ہے اور اس کے پڑوسیوں اور عالمی برادری کو خطرات لاحق ہیں۔‘ اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان کا دفاع کرنے کا امریکی عزم ’ناقابل تسخير‘ ہے۔