دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگست کے مہینے میں بہترین کھلاڑیوں کیلیے جو روٹ،پاکستان کے شاہین آفریدی اوربھارت کے جسپریت بھمرا کی نامزدگی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کےآغاز میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرزکو دیا جاتا ہے۔