شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو
شامی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔فائل فوٹو

امریکہ مہربان ہو گیا۔ افغانستان کیلیے فوری امداد دینے کا اعلان

نیو یارک: امریکہ نے افغانستان کیلیے 64 ملین ڈالرکی فوری امداد کا اعلان کردیا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کو 64 ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مستقبل میں بھی امداد کی فراہمی کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی مندوب نے طالبان سے اپنے وعدوں پرعملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اورکہا کہ بعض ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق طالبان امداد کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے طالبان سے بھی کہا کہ وہ امدادی سرگرمیاں کرنے والوں کا تحفظ اوران کے ساتھ تعاون کریں۔