آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر زکراچی کا دورہ ۔ پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورہیڈ کراچی کے دورے کے دوران آرمی چیف کو کورکی پیشہ ورانہ تیاریوں ،تربیتی مراحل اورانتظامی امور پر بریفنگ دی گئی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو پلان کے تحت کراچی میں ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔ان کا کہناتھاکہ خطے کی تازہ صورتحال کی پیش نظر قومی رد عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔