الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے بیانات کے بعد فواد چوہدری اوراعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزرا کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزرا اعظم سواتی، فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے جانے والے الزامات مسترد کردیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگ لیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اوراعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹس کے بعد کارروائی کرے گا، الیکشن کمیشن نے پیمرا سے ایون صدر،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے وزرا کے الزامات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ریکارڈ سامنے لانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔