اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےسینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس میں درخواست گزاروں کودلائل کاآخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12اکتوبرتک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران فیصل واوڈا کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے ۔
ممبرالیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈاکاموقف ہے کہ سینیٹربننے کے بعداب انکی نااہلی نہیں بنتی،فیصل واوڈااب ممبرقومی اسمبلی نہیں رہے، دلائل دیں۔
وکیل فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو یہ کیس سننے کا اختیار ہی نہیں،میری درخواست پرابھی تک جواب نہیں آیا۔
ممبرشاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہمارے سامنے فیصل واوڈاکی نااہلی کا کیس ہے،12اکتوبرکو کیس میں فائنل دلائل سنیں گے۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں سے تحریری دلائل بھی مانگ لیے جبکہ کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتو ی کردی۔