کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی بالکل پرواہ نہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ،اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا، جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو چلا جاوٴں گا۔
Alhamdulillah I dont care two bits on oppositions motion of no confidence.
For me its important if my own party and coalition are with me. The day i dont have my own party and coalition majority…Then for me being the leader of the house is of no use and will leave myself. pic.twitter.com/1Sj7QXp3qo
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) September 14, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں اپوزیشن نے زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں جام کمال خان کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی، بدامنی ،بیروزگاری اور اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔