لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کرد یاگیا۔ بارہ رکنی اسکواڈ کی قیادت بابرا عظم کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق 12رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، حارث رئوف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق شامل ہیں جبکہ محمد رضوان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈکا حصہ ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ ایک روزہ اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔