کابل:پنج شیر پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے روپوش افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امراللہ صالح کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس کی وجہ سے پتہ نہیں لگ پایا کہ امراللہ صالح کیوں رو رہے ہیں۔
’’افغانستان کے سابق نائب صدر اپنے بھائی کے قتل پر آبدیدہ‘‘
امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو 9 ستمبر کو طالبان نے پنج شیر سے گرفتار کرنے کے بعد قتل کردیا تھا، وہ طالبان کے خلاف پنج شیر میں مزاحمت کے اہم کمانڈر تھے۔ pic.twitter.com/EiltwIrPKn— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 15, 2021
بعض بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی ہلاکت پر آبدیدہ ہیں۔ ان کے بھائی کو 9 ستمبر کو طالبان جنگجوؤں نے پنج شیر میں قتل کردیا تھا۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے اہم کمانڈر تھے۔
افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے پکڑی گئی دولت، جسکی مالیت 65 لاکھ امریکی ڈالر ہے، سونا اور جواہرات اس کے علاوہ ہیں pic.twitter.com/Fd9Lq152dM
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 13, 2021
چند روز قبل طالبان نے امراللہ صالح کے گھرکی تلاشی لی تھی اور ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق نائب صدر کے گھر سے 65 لاکھ امریکی ڈالر اور 18 سونے کی اینٹوں سمیت قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔