امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی ہلاکت پر آبدیدہ ہیں۔فائل فوٹو

امراللہ صالح کے رونے کی ویڈیو سامنے آگئی

کابل:پنج شیر پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے روپوش افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امراللہ صالح کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس کی وجہ سے پتہ نہیں لگ پایا کہ امراللہ صالح کیوں رو رہے ہیں۔

بعض بھارتی صحافیوں  کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی ہلاکت پر آبدیدہ ہیں۔ ان کے بھائی کو 9 ستمبر کو طالبان جنگجوؤں نے پنج شیر میں قتل کردیا تھا۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے اہم کمانڈر تھے۔

چند روز قبل طالبان نے امراللہ صالح کے گھرکی تلاشی لی تھی اور ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق نائب صدر کے گھر سے 65 لاکھ امریکی ڈالر اور 18 سونے کی اینٹوں سمیت قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔