دوشنبے:وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، دارالحکومت دوشنبے کے ائیرپورٹ پر تاجک وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے تاجکستان پہنچنے پر ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی دورہ تاجکستان پر وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایران ، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔
\وزیرِاعظم تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے، وزیر اعظم پاکستان دونوں ممالک کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون و فروغ دینے کیلیے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔