اسلام آباد:آئی ووٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، جوابی خط میں کہا کہ نادرا کے خط کے لہجے سے تاثر ملتاہے جیسے الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کییئے نئے طریقہ کا رپر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے ، اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھیں تو اس کا ذمے دار کون تھا ، نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کیلیے 2.4ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتاہے ، نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ آئی ووٹنگ کے سابق منصوبے پر چھ کروڑ 65لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے ۔
خیال رہے کہ نادرا نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔