اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 62 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد عالمی وبا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 72ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹوں میں دو ہزار 928نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی ) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، پنجاب میںچار لاکھ 19 ہزار423، اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار720، بلوچستان میں 32 ہزار707، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 345 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار224، خیبرپختونخوا پانچ ہزار 354، اسلام آباد 895، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 728 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔