نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
پی سی بی کیجانب سے میچ منسوخی ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ انہیں کچھ سیکیورٹی خدشات ہیں اورانہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی اور حکومت پاکستان نے تمام آنے والی ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے تھے ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم سے ذاتی طور پر بات کی اورانہیں بتایا کہ ہمارے پاس ایک بہترین ٹیم ہے۔ دنیا میں انٹیلی جنس سسٹم اور یہ کہ موجود ٹیم کے لیے کسی قسم کا کوئی سیکیورٹی خطرہ موجود نہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی حکام یہاں قیام کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ پی سی بی شیڈول میچز جاری رکھنے پر راضی ہے تاہم پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ سے محبت کرنے والے نیوزی لینڈ کے اس فیصلے سے مایوس ہوں گے ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شام راولپنڈی میں تین ون ڈے میچوں میں سے پہلا میچ کھیلنا تھا، اس سے پہلے کہ وہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور منتقل ہوتے   نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکیورٹی ایڈوائزرزکے مشورے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ سیریز کھلنا ہمارے لیے ممکن نہیں اور ٹیم کی وطن روانگی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ "

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم تاحال اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکیں،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمروں میں ہی رہنے کا کہا گیاہے تاہم ابھی تک اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلا ون ڈے منسوخ کر دیا گیاہے تاہم پی سی بی کیجانب سے ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزلینڈ کے تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیاہے  تاہم  میچ منسوخ ہونے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔تاہم نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیریز کو بھی منسوخ کیے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔