لاہور:نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے ارکان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما رانا ثنا اللہ ترین گروپ کے ارکان سے رابطے میں ہیں جبکہ 9 ارکان نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اور تین اراکین قومی اسمبلی کا نواز شریف سےبھی رابطہ کروایا گیا ہے،انتخابات کے قریب آتے ہی ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ترین گروپ کے چند ارکان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دوست محمد کھوسہ کے ذریعے پیپلز پارٹی سے رابطے کررہے ہیں اور پارٹی میں شمولیت سے متعلق معاملات طے کررہے ہیں۔