یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنا اسکردو کا دورہ منسوخ کر دیا

پاکستان مقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنا اسکردو کا دورہ منسوخ کر دیا ، کہا کہ فوری واپس آرہا ہوں شام ساڑھے چار بجے اس پر بات کروں گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کہیں کوئی مسئلہ نہیں ، سارے ادارے الرٹ ہیں اور پوری طرح اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں، میں نے اپنا دورہ اسکرودو منسوخ کردیا ہے اور فوری واپس پہنچ رہا ہوں ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کو یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی کہ انہیں کچھ سیکیورٹی الرٹس موصول ہوئے ہیں اور وہ یکطرفہ طور پر سیریز کو منسوخ کرنے جارہے ہیں ۔

پی سی بی کا کہناتھا کہ پی سی بی اور حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ کرنے والی تما م ٹیموں کیلیے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور ہم نے نیوزی لینڈ کو بھی یہی یقین دہانی کروائی تھی ، وزیراعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی رابطہ کرکے بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی تھریٹ نہیں ۔