نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز پہلے ون ڈے میچ سے چند لمحے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پرجاری پیغام میں کہا گیاہے کہ ” نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ موصول ہونے کے بعد بلیک کیپس کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیاہے جس کے بعد ٹیم کی روانگی کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔“
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے ,نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کو یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا۔