ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

پولیو ٹیم پرفائرنگ ۔ پولیس اہلکار شہید ہوگیا

کوہاٹ.ڈھل بہزادی کے علاقے میں پولیو ٹیم پرفائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔