پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد نیشنل ٹی 20کپ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ٹی 20کپ 23ستمبر سے راولپنڈی میں شروع کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سے قبل یہ ایونٹ25ستمبر سے ملتان میں منعقد ہونا تھا۔نیشنل ٹی20کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان دورے پرآنے والی نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 17ستمبرکو پہلے ون ڈ ے سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کراچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد کیویز ٹیم گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخی کے اعلان پر شائقین کرکٹ سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اورکرکٹ ایکسپرٹس نے بھی مایوسی کا اظہارکیا تھا ۔