پشاور:قانون کی بالادستی کی بات کرنے والی تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع خود ہی قانون کی عمل داری کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئے اور پولیس کے رکوانے کے باوجود دفعہ144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارکنوں کو آتش بازی کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویزخٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کررہے تھے، جلسے کے اختتام پران کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی، لیکن پولیس روک آتش بازی سے رکوادی۔
Jalsa in #Nowshera Cantt today. pic.twitter.com/AnnJxs9arB
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) September 18, 2021
پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، پولیس یہاں سے چلی جائے،جو بھی افسر یہاں موجود ہیں یہاں سے دورچلے جائیں،کارکنوں سے کہا کہ آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔