کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ چین کا بحری جہاز ’فین شن‘ کراچی پورٹ پر لنگراندازہو گیا ہے اور بسوں کو اتارنے کا عمل جاری ہے۔
کراچی گرین لائن بس منصوبے کی مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔
دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی و دیگر شرکت کریں گے۔
پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔
گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر کراچی والوں کو آئندہ ماہ (اکتوبر) کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کی خوش خبری پہلے ہی دے چکے ہیں۔