لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑ ی پیش رفت سامنے آگئی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزم عاصم سوری جعلی بینک اکاﺅنٹس میں گواہان اوربینکرز پر اپنا بیان تبدیل کرنے کے لیے دباﺅ ڈال رہے تھے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگی صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔