امریکی ادارے اسپیس ایکس کی شٹل سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے والے چاروں افراد کو لے کر واپس زمین پر پہنچ گئی ہے۔
ان سیاحوں نے تین روز تک زمینی مدار میں چکر لگانے کے بعد واپسی پر فلوریڈا میں کامیابی سے لینڈ کیا۔
مشن کے کریو کے ممبرز نے غروب آفتاب سے قبل سمندر میں پیرا شوٹ کے ذریعے لینڈنگ کی۔ سیاحوں کو اسپیس ایکس کے یوٹیوب چینل پرایک خودکار طریقے سے اترتے ہوئے لائیو دکھایا گیا۔
Crew of @Inspiration4x – first all-civilian human spaceflight to orbit – returns to Earth pic.twitter.com/pnjkDjnkAw
— SpaceX (@SpaceX) September 18, 2021
انسپریشن 4 وینچر کے مشن ڈائریکٹرنے عملے کے واپس آنے کے بعد دنیا کو دوسرے خلائی دور میں خوش آمدید کہا ہے۔
مشن کے کامیاب آغاز اور واپسی نے انسان کی پہلی خلائی پرواز کے 60 سال بعد کمرشل ایسٹرو ٹورازم کی نئی صنعت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
یہ دنیا کی پہلی ایسی شٹل تھی، جس میں پرواز کرنے والے سبھی افراد عام شہری تھے۔ اس مشن کے ساتھ ہی خلا میں سیاحت کا دروازہ کھول دیا گیا ہے۔