اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 40افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہزار167نئے کیسز سامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی جبکہ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 50 ہزار787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 388، پنجاب میں چار لاکھ 22 ہزار790، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار242، بلوچستان میں 32 ہزار769، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار270، خیبرپختونخوا پانچ ہزار 412، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اورآزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔