کالعدم ٹی ٹی پی کااہم کمانڈر مقابلے میں ماراگیا

سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا،اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔

               
September 20, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا،آئی ایس پی آر۔فائل فوٹو

دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا،آئی ایس پی آر۔فائل فوٹو

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسزکے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کاا ہم کمانڈر اور مطلوب دہشتگرد صفی اللہ ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کیا اورآپریشن میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھاجو کہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل اور2020میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔