اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔یو این اسمبلی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی ، کورونا اور عالمی تنازعات زیر بحث آئیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کیاجائے گا جبکہ عالمی مسائل اور تنازعات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور ہوں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورتحال ہوگا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔