اسلام آباد:سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کیڑے مار ادویات پر اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیڑے مار ادویہ پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، جس دوران قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتا، کوئی دوسرا بینچ سماعت کرے ۔ عدالت نے نئے بینچ کی تشکیل کیلیے معاملہ چیف جسٹس گلزار احمد کو ارسال کر دیا۔