ماسکو: روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک مسلح شخص نے اچانک فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔
روس کے میڈیا کے مطابق پرم شہر کی ایک یونیورسٹی میں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے 8 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے باعث طلبا کلاس رومز کی کھڑکیوں سے کود کر باہر نکلے۔
حکام کے مطابق حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے ، حملے کے پیچھے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب حملے کے بعد طلبا اورعلاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ۔
مقامی میڈیا نے ملزم کی شناخت 18 سالہ تیمور بیکمانسروف کے طور پر کی ہے۔ حملے سے قبل سوشل میڈیا پوسٹ میں بیکمانسروف نے شوٹنگ کا لائسنس اور ہتھیار حاصل کرنے کے عمل کی وضاحت کی- بظاہر کامیابی سے نفسیاتی ٹیسٹ پاس کیا –
پوسٹ میں ملزم نے لکھا ہے کہ "میں کتنی دیرسے اپنے آپ کو جانتا ہوں ، میں نے ہمیشہ موت کے بارے میں سوچا ہے۔” میں نہیں جانتا کہ میں کتنے لوگوں کو مار سکتا ہوں ، لیکن میں اپنے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔”