پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں جائیداد کے تنازع پرفریقین کے درمیان فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی 9 ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افرادزخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔