وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سردارعبدالرحمان کھیتران نے پیش کی۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سردارعبدالرحمان کھیتران نے پیش کی۔فائل فوٹو

کچھ مایوس افراد ترقیاتی فنڈز پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔جام کمال

کوئٹہ: تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے توئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنےوالے دو اراکین صوبائی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی میں سے کچھ مایوس اورخفا افراد ترقیاتی فنڈز پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹرپرٹویٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہناتھا کہ حزب اختلاف کے ان دو اراکین اسمبلی اوران کی پارٹی کے ناراض ارکان کے بھتہ خوری اورلوٹ مار کے منصوبے ہیں، تاہم انشاء اللہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہناتھا کہ صوبائی اور وفاقی بجٹس میں سخت محنت کے بعد ہم نے لوگوں کے لیے ان فنڈز کا حصول ممکن بنایا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی کاپیاں بھی شیئر کی ہیں۔