کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت شرح سود0.25فیصداضافے کے بعد 7.25فیصدمقررکردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کا اجلا س ہوا جس میں شرح سود سے متعلق فیصلہ کیاگیا۔
اس سے قبل شرح سود7فیصدہی برقرار رکھے جانے کا امکا ن ظاہر کیا جارہا تھا،ماہرین میں سے 50فیصد کا خیال تھا کہاسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 7فیصد ہی برقرار رکھ سکتا ہے لیکن 50فیصد ماہرین کا خیال تھا کہ شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔