انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ۔ کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنرکو گرفتار کرکے لایا جائے۔سندھ ہائیکورٹ

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمتوں میں اضافے اور قیمتوں کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ سمیت طلب کرلیا ۔

دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سےمتعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسارکیا کہ کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر کہاں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے وارنٹ جاری کرتے ہیں اورانھیں گرفتارکرکےلایا جائے۔

عدالت نے کے ایم سی حکام سے استفسار کیا کہ آپ لوگ فریقین کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے۔ فوڈ اتھارٹی نےعدالت کوبتایا کہ ہم دودھ کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

عدالت نےریمارکس دیے کہ ہم توہین عدالت کی کارروائی سےپہلےآپ کو آخری چانس دے رہے ہیں۔قیمت کے تعین کا کیا فارمولاہے۔عدالت نے کمشنر کراچی کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے قیمتوں کوکنٹرول کرنےکیلیےاقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئےسماعت 1 ماہ کیلیے ملتوی کردی۔

تین ہفتے قبل سندھ ہائی کورٹ نے زائد قیمت اورغیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے گراں فروشی اورغیرمعیاری دودھ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجاتا ہے مگرعمل درآمد نہیں ہوتا۔

عدالت نے واضح کردیا تھا کہ یہ عوام کا براہ راست مسئلہ ہے اور ہم حکم پرعمل درآمد کرائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ فوڈ اتھارٹی اورکمشنر کراچی کو 21 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔