کابل: پاکستان کی طرف سے امدادی سامان افغانستان لے کر جانے والے ٹرک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے والے طالبان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹرک طور خم بارڈر سے جیسے ہی افغانستان کی حدود میں داخل ہوا تو اس سے پاکستانی جھنڈے کو اتار دیا گیا۔اس حوالےسے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبورکرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کراس پر لگے پاکستانی پرچم اتاردیتے ہیں۔نشاندہی کے عمل کے بعد اب ان تمام طالبان کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے جو جھنڈا اتارنے میں ملوث تھے۔
#BREAKING…..Those who disrespected Pakistani flag at Torkham have been arrested. "No one has the right to insult someone's flag. This behavior will not be tolerated and strict action will be taken," says Taliban official
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) September 21, 2021
ویڈیو سامنے آنے پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتارکیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دے جائے گی۔