کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی(کے الیکٹرک) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو درخواست دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی ایک ماہ کے لیے 97پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو دی ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پرایک ارب 70کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جبکہ درخواست پر29ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی جانب سے بھی نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دی گئی ہے جس کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 25ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔