اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس کیوں گئی،آج تفصیلات شیئر کروں گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو انگلینڈ میں تھریٹ تھے وہ وہاں کیوں گئے؟ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بغیر شائقین کرکٹ کھیلنے کی آفر کی تھی، معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے میل اور میسجز ایکسپوز کریں گے۔