پاک فضائیہ کا طیارہ مردان کے قریب گرکرتباہ، پائلٹ شہید

واقعہ کی وجوہات جاننے کیلیے ایئر ہیڈ کواٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دیدیا۔

               
September 22, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
 نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہازگرگیا۔فائل فوٹو

 نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہازگرگیا۔فائل فوٹو

مردان:پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گرکرتباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ شہید ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پا ک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی پروازپرتھا کہ مردان کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا ، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ چکی ہیں اورواقعہ کی وجوہات جاننے کیلیے ایئر ہیڈ کواٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دیدیا ۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہازگرگیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا جو شہید ہو گیا۔