اسلام آباد:سپریم کور ٹ نے مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم اور نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے دائرہ اختیار پر سیف الرحمان نیازی کا اعتراض بھی مسترد کر دیا گیا جبکہ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کو مزید عبوری ضمانت نہیں دے سکتے۔
دوسری جانب سے نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم سیف الرحمان نے نجی کمپنی کے نام پر 116ارب کا فراڈ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم سیف الرحمان کے خلاف 116ارب کے فراڈ سے متعلق سکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ ملزم نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔