تھائی لینڈ کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے تمام کیٹگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم کورونا سے متعلق کچھ پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگری کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہے جبکہ تھائی لینڈ جانے والوں مسافروں کو وہاں پہنچنے پر14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔
سیاحت کے لیے جانے والے مسافروں کو بنکاک اور ملک کے دیگر سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے تھائی لینڈ کی ٹورزم اتھارٹی کی ہدایات پرعمل کرنا ہوگا۔
تھائی لینڈ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ اپنے ملک میں کورونا وائرس کیسزکے تناسب میں کمی کے بعد کیاگیا ہے۔