لاہور:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ممالک کےکرکٹ بورڈزکے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق، رابطے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ کے درمیان دسمبر میں ہونے والے دورے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔
سی ای او کرکٹ ویسٹ انڈیز جونی گریو کا کہنا ہے کہ دوران گفتگو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ٹور کے حوالے سے بات ہوئی ہے جبکہ ٹورکے حوالے سے پی سی بی سے بات کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ دسمبر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔