اسلام آباد:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کی بنیاد صرف ایک جھوٹی خبر بنی ،پاکستانی قوم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔
اسلام آباد میں لیڈران اسلام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممکت کا کہنا تھا کہ انسان کسی نہ کسی جگہ جانبداری کا مظاہرہ کرتاہے ،ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ امریکہ ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھ چکا تھا ، کورونا کے دوران پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپنائی ، کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کر سکتی ۔
صدرعارف علوی نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا تھا کہ قوم ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کرے گی ، کورونا کے دوران دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی مضبوط قوم ہیں ۔