ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو

کورونا وائرس کے وار جاری۔ 58افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید دو ہزار 357 کیسز سامنے آئے جبکہ 58افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار595 تک پہنچ چکی ہے ، 27 ہزار 432 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 605 افراد مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب بھی 61 ہزار 558 افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 53 ہزار 51 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، چار لاکھ 15 ہزار 127 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، سات ہزار 310 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 30 ہزار 614 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ مگر اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ، پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 12 ہزار 490 اموات ہوئیں ، پنجاب میں کورونا  کے متاثرین کی کل تعداد چار 25 ہزار 703 ہے ، 20 ہزار 826 مریض یرعلاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار 463 جاں بحق ہوئے جبکہ چھ ہزار 243 اب بھی زیرعلاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار  210 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 907 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے ، دو ہزار 513 اب بھی زندگی کیلیے جنگ لڑ رہے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے،183 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 193 تاحال زیر علاج ہیں ۔  بلوچستان میں 32 ہزار 812 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 345 کا انتقال ہوا جبکہ 249 اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 33  ہزار 923 مریض سامنے آئے ،734 افراد کورونا کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے انتقال کر گئے جبکہ 920 زیرعلاج ہیں ۔