اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زوجہ خاتون اول ثمینہ علوی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں ، خاتون اول نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئرکی ۔
خاتون اول ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن الحمداللہ خیریت سے ہوں ۔
I was tested positive for covid, day before. I have a little bit of weakness but Alhamdulillah doing well otherwise. Request all to keep me in your prayers please.
Thank you.— Samina Alvi (@Saminalvi) September 23, 2021
ٹویٹ کے آخر میں خاتون اول ثمینہ علوی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔