دوسری ڈوز کیلیے نوازشریف کو 20 اکتوبر کو بلایا گیاہے ۔فائل فوٹو
دوسری ڈوز کیلیے نوازشریف کو 20 اکتوبر کو بلایا گیاہے ۔فائل فوٹو

نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین لگوانے والے کا نام سامنے آ گیا

لاہور:لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہورکے ٹیچنگ ہسپتال میں ویکسی نیشن لگانے والے ویکسی نیٹر کا نام سامنے آ گیاہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یہ سوالات پہلے بھی اٹھ رہے ہیں کہ جعلی اینٹریاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے اب انتہائی حیران کن واقعہ یہ پیش آیا ہے کہ لندن میں موجود نوازشریف کی لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسی نیشن کر دی گئی ، اور یہ کارنامہ ” نوید الطاف “ نامی ویکسی نیٹرنے کیا ہے ۔ یہ جعلی اینٹری کل شام چار بج کر چار منٹ پر کی گئی جبکہ صرف یہی نہیں بلکہ دوسری ڈوز کیلیے نوازشریف کو 20 اکتوبر کو بلایا گیاہے ۔

نوازشریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ شام چار بج کر چار منٹ پر جعلی اینٹری کی گئی ، جس کے مطابق انہیں چینی ویکسین سائنو ویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے جبکہ ڈیٹانادر ا میں بھی اپ ڈیٹ ہو چکا ہے ۔ معاملہ سامنے آنے پر محکمہ صحت کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو خط لکھا گیاہے اور غلط اندراج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا کہا گیاہے ۔